• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر لیاقت علی نے عالمی کانفرنس میں بہترین تحقیقی مقالے کا ایوارڈ جیت لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیسیزز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، خیبر گرلز میڈیکل کالج کے معروف یورولوجسٹ، معالج، محقق اور طبی ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے اٹلی کے شہر فلورنس میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ایس آئی یو میں بہترین تحقیقی مقالے کا ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں یہ اعزاز ان کے تحقیقی مقالے ’’ناول اسٹرا الٹرا منی پی سی این ایل:مالی وسائل کی کمی کے شکار ماحول میں اینڈویورولوجی کے شعبے میں جدت‘‘ پر دیا گیا۔ ان کی تحقیق میں یورولوجی کے جدید طریقہ علاج کو کم لاگت اور موثر انداز میں متعارف کرانے کے ایک منفرد طریقہ کار کو اجاگر کیا گیا ہے، جو بالخصوص محدود طبی وسائل رکھنے والے ممالک کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں تحقیقی مقالے کی بہترین پیشکش کے اعتراف میں سیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لازریک نے پیش کیا۔
پشاور سے مزید