پشاور (لیڈی رپورٹر )محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، تحصیل پشتخرہ کے زیرِ اہتمام 100روزہ بلدیاتی اصلاحاتی پروگرام کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) ملک ارشد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشتخرہ نازیش بی بی، ٹی ایم او پشتخرہ ایاز خان درانی، پراگریس آفیسر فضل خدا خان، سپروائزر رسول خان، ویلیج کونسل سیکرٹریز اور ٹی ایم اے کے عملے نے شرکت کی۔