پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیراہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی آف پشاور کے تعاون سے جاری گیارہویں یو ای ٹی میڈیا کرکٹ لیگ کے دوسرے روز پی پی سی شاہین نے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے مضبوط ٹیم پی پی سی قبائل کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے پی پی سی پینتھرز کو 10 وکٹوں سےشکست سے دوچار کردیا۔