• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانی میں مشکل ہو تو سیفی بھائی کے پاس جاتا ہوں، بابر اعظم

فوٹو، پی سی بی
فوٹو، پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں کپتانی میں کسی مشورے کی ضرورت ہو تو وہ سرفراز احمد کے پاس جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹ میں بروقت فیصلے کرنا میچ جیتنے کی کلید ہے، اور یہ اکیلے نہیں کیے جا سکتے، کیونکہ ٹیم کے کپتان کو اسکواڈ کے دیگر اراکین سے سفارشات لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس جاتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی میں مشکل حالات میں ہوتا ہوں، میں سیفی (سرفراز) بھائی کے پاس جاتا ہوں، انہوں نے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کی ہے اور ایک تجربہ کار کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیفی بھائی کے مشوروں سے مجھے بہت مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ شاداب خان ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے بھی مشورے لیتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید