• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MBBS سیکنڈ، تھرڈ پروفیشنل (Modular) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ،تھرڈپروفیشنل (Modular)سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 258طلبہ شریک ہوئے،253 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 98.06 فیصدرہا۔ ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 246 طلبہ شریک ہوئے،230 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 16طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 93.50 فیصدرہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید