• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹل کالونی کے اندر سے نصیر آباد کیلئے سڑک نکالنے کیخلاف دوبارہ حکم امتناعی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عدالت نے پشاور روڈ پر واقع پوسٹل کالونی کے اندر سے نصیر آباد کیلئے سڑک نکالنے کے خلاف پیر کو دوبارہ حکم امتناعی جاری کر دیا،سول جج حمیرا افضل نے عدالتی بیلف کو حکم دیا کہ وہ موقع کا معائنہ کر کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ دو روز قبل کچھ افراد حکم امتناعی کے باوجود بلڈوزر لے کر پہنچ گئے اور دیوار توڑنا شروع کر دی جس پر کالونی کے مکین اکٹھے ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا اور واضح کیا کہ وہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔ مکینوں نے تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں ایف آئی ار کی درخواست دی لیکن عملے نے مبینہ طور پر اندراج سے گریز کیا۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پوسٹل حکام نے بھی آئی جی پولیس اسلام آباد کو کیس کی تفصیل سے آگاہ کیا۔