• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ہر طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان، متفق نہیں، شاہد خاقان

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کا ہر طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے کے بیان پر پوری مسلم لیگ (ن)کو اختلاف ہے کیونکہ انہی طریقوں کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں،جب یقین ہو نظام آئین کے مطابق ہے اس وقت عدم اعتماد اس وقت لائیں گے۔

سودا کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی، ہماری حکومت آئی تو اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی ختم کردینگے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں خرابی کی وجہ یہ ڈیلیں ہیں، ڈیلوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا وہ سب کے سامنے ہے،نواز شریف کا ایک مطالبہ ہے حکومت گھر جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نواز شریف ہیں، خواجہ آصف کی بات درست ہے بیانیہ شہباز شریف کا چلے گا اور شہباز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کا ہے۔

اہم خبریں سے مزید