• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم متاثرین، سپریم کورٹ کا 60 سال بعد فیصلہ، واپڈا کی اپیل خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی نے تربیلا ڈیم متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی اور متبادل زمین دینے کے بارے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے واپڈا کی اپیل خارج کردی ہے،جسٹس عمر عطا بندیا ل نے کہا کہ 206 متاثرہ افراد کیلئے کتنی زمین درکار ہے واپڈا کوئی راستہ نکالے اور تلافی کرے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 60سالہ پرانے تنازع کاکیس واپڈا کی طرف سے اپیل واپس لینے پر نمٹادیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کر تے ہوئے کہا کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی ،206 متاثرین کو دینے کیلئے کتنی زمین درکار ہے، وکیل نے بتایا کہ متاثرین کو دینے کیلئے 5000ہزار ایکڑ زمین درکار ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ واپڈا کوئی راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے ،بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کئے ہیں،12 ایکڑ اراضی کیلئے ایک لاکھ 7ہزار معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے،بعد ازاںواپڈا کے وکیل نے اپیل واپس لیتے ہوئے موقف اپنایا کہ متاثرین کے معاملات کا ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جائزہ لے لیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید