اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت ہٹ دھرمی چھوڑے اور کالا بلدیاتی قانون واپس لے،پیپلزپارٹی سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے، گوادر عوام کےوعدے پورے نہیں ہوئے۔ تین کروڑ آبادی کے شہر کے میئر کو اختیارات نہ ملے تو الیکشن ایکسرسائز کا کیا فائدہ ہو گا۔ کیا کراچی کا میئر صرف جھاڑو پکڑ کر صفائی کرے گا؟ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟پیپلزپارٹی اگر جمہوری جماعت ہونے کے دعوے کرتی ہے تو 18دنوں سے سڑک پر بیٹھے لوگوں کی آواز سنے۔ سندھ کا بلدیاتی قانون تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بننا چاہیے۔