کراچی (نیوز ڈیسک)واشنگٹن نے ایران کو امریکی شہریوں کی غلط حراست پر بلیک لسٹ کر دیا۔ غلط حراست کا سرپرست ملک قرار، وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا ایران برسوں سے امریکی شہریوں کو سیاسی دباؤ کیلئے گرفتار کرتا آ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو“ غیر قانونی حراست کے ریاستی سپانسر” قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے 47 سال قبل اقتدار سنبھالتے ہی امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور اس کے بعد سے بے گناہ امریکیوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کو سیاسی دباؤ کے لیے قید میں رکھا۔ اس غیر اخلاقی عمل کو ختم ہونا چاہیے۔