کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کااحتجاج، جوہری پروگرام اور پراکسیز کی آڑ میں ایران پر حملہ، ایٹمی پروگرام کو جواز بنا کر حملے کی منصوبہ بندی، بیلسٹک میزائلز اور علاقائی پراکسیز پر الزامات، ایرانی احتجاج میں امریکی ایجنسی نے 7ہزاراموات، ڈونلڈ ٹرمپ نے 32ہزارہلاکتوں کا دعویٰ کردیا۔ ایٹمی پروگرام کو جواز بنا کر کارروائی کی منصوبہ بندی، بیلسٹک میزائلز اور علاقائی پراکسیز پر الزامات،ایرانی حکومت کو کمزور کرنے اور خطے میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے امریکا نے ایکشن کیا، امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حالیہ حملے ایسے وقت کیے جب ایران میں حکومت مخالف احتجاج اور معطل مذاکرات کی صورتحال تھی، جسے امریکا نے بہانے کے طور پر استعمال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج پر تشدد اور ایران کے جوہری پروگرام کو جواز بنا کر فوجی کارروائی کی، جبکہ ایرانی حمایت یافتہ پراکسیز پر الزامات لگا کر خطے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ایران میں اقتصادی مشکلات کے خلاف دسمبر کے آخر میں احتجاج شروع ہوا جو پورے ملک میں پھیل گیا۔