واشنگٹن(اے ایف پی) ایران کیخلاف امریکی حملے پرریپبلکنز اور ڈیموکریٹس آمنےسامنے آگئے ہیں۔ ریپبلکنز نےامریکہ اوراسکےاتحادی اسرائیل کے ایران پرحملوں کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے غیر قانونی جارحیت قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایک بیان میں حملے کوایران کے دہشت گردی، امریکیوں کے قتل ، ایٹمی عزائم اور مبینہ برے اعمال کا نتیجہ قرار دیتےہوئے کہاکہہ م ’’آپریشن ایپک فیوری ‘‘(Operation Epic Fury) میں شامل اپنے فوجیوں اور اتحادیوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔تاہم سینیٹ میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما چک شومر نے ایران کیخلاف حملے پرٹرمپ انتظامیہ سے کانگریس کو بریفنگ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے ملکی مسائل اتنےزیادہ ہیں کہ امریکی عوام مشرق وسطیٰ میں ایک اور لامتناہی اور مہنگی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔دوسری جانب ایران کیخلاف فوجی اقدام کے حامی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کوتاریخی قرار دیا۔ انہوں نے ایکس (ٹویٹر) پر اس جنگ کو ضروری اور مکمل طورپر جائزقرار دیتے ہوئےکہاکہ اسکےنتیجے میں ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوگا، ایوان کے سینئر ریپبلکن ٹام ایمر نے اسے صدر ٹرمپ کی جانب سےطاقت کا ایک جرات مندانہ اور فیصلہ کن عمل قراردیا۔