• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں سے قبل اسرائیل کا دورہ، کانگریس کی مودی پر شدید تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پر حملوں سے قبل اسرائیل کا دورہ کرنے پر کانگریس کی مودی پر شدید تنقید، وزیراعظم نے بھارت کی روایتی سفارتی توازن کی پالیسی کو ترک کردیا، مشرقِ وسطیٰ حکمتِ عملی پر سوالات، پرانے دوست کو نظرانداز کرنیکا الزام، پون کھیڑا نے 1994میں ایرانی سفارتی حمایت کا حوالہ دیکر پالیسی پر اعتراض اٹھایا۔ بھارتی اخبار نیشنل ہیرالڈ کے مطابق حزبِ اختلاف جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ اسرائیل دورے پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں بھارت کی روایتی سفارتی توازن کی پالیسی کو ترک کردیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جیرام رمیش نے کہا کہ فوجی کشیدگی پہلے سے متوقع تھی لیکن اس کے باوجود مودی نے اسرائیل جا کر اس کی کھلے عام حمایت کی جو اخلاقی بزدلی ہے۔ دوسری جانب پارٹی رہنما پون کھیڑا نے 1994 کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اُس وقت وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ نے ایران کے ساتھ براہِ راست سفارتی رابطے کے ذریعے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں کشمیر سے متعلق قرارداد رکوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید