• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اس جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار تھا، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہرین و تجزیہ کاروں مشاہد حسین سید، ملیحہ لودھی، حامد میر، مدثر ٹیپو، اعزاز سید، حسین باقری اور ڈاکٹر فواد ایزدی نے کہا ہے کہ ایران اس جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار تھا، امریکا نے مذاکرات کو اسموک اسٹریم کے طور پر استعمال کیا اسکا شروع سے ایران پر حملے کا ارادہ تھا۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات ’’وار روم‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کارمشاہد حسین سید نے ’’وار روم‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے نتائج بڑے سنگین ہوں گے اور انہوں نے انتباہ کیا تھا کوئی بھی ملک چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم اگر انہوں نے اس جارحیت میں امریکا کا ساتھ دیا تو اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ ایران اس جنگ کیلئے مکمل طور پر تیار تھا اور ایران یہ جانتا تھا کہ اس جنگ کا تعلق میزائل یا نیوکلیئر بم سے نہیں ہے بلکہ حکومت کی تبدیلی اور ایران کو اندرونی طور پر کمزور اور تقسیم کرنا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید