کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں دیوہیکل سنک ہولز کا پھیلاؤ، کسان خوف میں مبتلا، زیرِ زمین پانی کی کمی اور شدید گرمی سے زمین بیٹھنے کے واقعات میں تیزی،کسانوں کی زندگیاں خطرے میں، ماہرین کا کم پانی والی فصلوں پر زور، کاشتکاروں کا کہنا ہے ہر رات اس خوف کیساتھ سوتے ہیں کہیں گھر زمین میں نہ سما جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے وسطی اناطولیہ کے زرعی خطے میں، بالخصوص کونیا اور اس کے ضلع کاراپینار میں دیوہیکل سنک ہولز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔