• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملوں سے قبل ٹرمپ کو خطرات اور ممکنہ بڑے فوائد پر بریفنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پر حملوں سے قبل ٹرمپ کو خطرات اور ممکنہ بڑے فوائد پر بریفنگ، بڑے پیمانے پر امریکی جانی نقصان کا خطرہ، نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں مفید تاریخی تبدیلی بھی ممکن، ایران کے پاس بیلسٹک میزائل، ڈرون اور سائبر حملوں سمیت متعدد جوابی راستے، امریکا کو کارروائی مہنگی بھی پڑسکتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو ایران پر فوجی کارروائی سے پہلے ایسی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ اس اقدام میں بڑے پیمانے پر امریکی جانی نقصان کا خطرہ موجود ہے، تاہم اس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مفادات کے حق میں تاریخی تبدیلی بھی آسکتی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد خطہ ایک نئے اور غیر متوقع تنازع میں داخل ہوگیا ۔
اہم خبریں سے مزید