• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران مسلم اکثریتی، وسیع رقبہ اور نسلاً متنوع وسائل سے مالامال ملک

تہران(اے ایف پی) ایران ایک وسیع، نسلی اعتبار سے متنوع اور مسلم اکثریتی ملک ہے جو وسائل سے مالا مال ہے اور1979کے انقلاب کے بعد سے ایک عالمانہ نظام کے تحت چل رہا ہے جس نے بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا۔ فارسی کے علاوہ آذری، لوری، کردی، گیلکی، بلوچی اور عربی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر ایران کے پاس ،عیسائی یہودی اورپارسی اقلیتیں بھی ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں پانچ چیزیں درج ذیل ہیں۔ایران میں 85 ملین سے زیادہ افراد رہتے ہیں، جن میں سے تین چوتھائی شہری علاقوں میں مقیم ہیں۔ دارالحکومت تہران میں تقریباً ایک کروڑ افراد رہتے ہیں، جبکہ دیگر بڑے شہروں میں مشہد اور اصفہان شامل ہیں۔ ایران نسلی اعتبار سے متنوع ہے۔ فارسی باشندے اکثریت میں ہیں، لیکن بڑی اقلیتوں میں آذری، لور، کرد، عرب، بلوچ اور ترکمان شامل ہیں۔ ایران لسانی اعتبار سے بھی متنوع ہے۔ فارسی سرکاری زبان اور انتظامیہ، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں کی مشترکہ زبان ہے۔ تاہم، آذری، لوری، کردی، گیلکی، بلوچی اور عربی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید