کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا بیلسٹک میزائل ذخیرہ موجود ہے، جس کی زیادہ تر میزائل رینج تقریباً 2 ہزار کلومیٹر ہے اور یہ اسرائیل اور دیگر خطے کے ممالک تک پہنچ سکتی ہیں۔اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر کے مطابق، ایران کے اسلحہ خانے میں متعدد ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں جو اسرائیل تک پہنچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں میں سجیل (2 ہزار کلومیٹر)، عماد (1700 کلومیٹر)، قدر (2000 کلومیٹر)، شہاب تھری (1300 کلومیٹر) خرم شہر (2000 کلومیٹر) اور اور ہوئیزہ (1350 کلومیٹر) شامل ہیں۔