اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی طور پر حاضر ہو نے کاحکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی ،جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ کی سماعت کاحکمنامہ جا ری کردیا گیا ہے ،جس میں عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے سروس رولز سے متعلق جامع جواب بھی طلب کر لیا ہے۔