اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ نا اہلی کیس میں درخواست گزار روشن علی کے وکیل حامد خان کی التواء کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس غیر معینہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ دہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی،وکلاء معاونت کریں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ درخواست گزار کا موقف ہے نااہلی تاحیات ہوگی،شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ آجائے تو کیا نا اہلی فرد الیکشن لڑ سکتا ہے۔ وکیل مراد علی شاہ نے کہاکہ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی تیسری مرتبہ دوخواست دائر ہوئی ہے۔