ماسکو (اے ایف پی، جنگ نیوز)روس کے صدر ولادیمر پیوٹن آج بدھ کے روز ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی میزبانی کریں گے ، ایرانی صدر کا دورہ روس ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی پر مذاکرات جاری ہیں۔ یہ ایرانی صدر کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی ملک کا سرکاری طور پر سب سے اہم اور 2017کے بعد سے کسی بھی ایرانی صدر کا پہلا دورہ روس ہے ۔ روس کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماباہمی تعاون کے کئی معاملات پرمذاکرات کریں گے جبکہ ایران جوہری معاہدے کے بدلے میں تہران پر عائد پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی۔