• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین HEC بحال کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق جاوید بنوری کو عہدے پر بحال کر دیا ۔گذشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل مکمل کئے جسکے بعد عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے طارق جاوید بنوری کی بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی برطرفی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید