• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ،سر قہ بالجبر ،نقب زنی ، راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 37 وارداتوں میں لاکھوں روپےکی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 3 کار یں اور 8 موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجمو عی طور پر 86 مقدمات کئے سب سے زیادہ 25 مقدمات رورل زون میں درج ہو ئے ،سٹی زون میں 23،صدر زون میں 21 ،انڈسٹریل زون میں 15 اور سی ٹی ڈی نے 2 مقدمات در ج کیے ۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے مسلح ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر داخل ہوکر نقدی وطلائی زیورات مالیتی 28لاکھ پچاس ہزارروپے چھین لیے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے بدر، بھارہ کہوکے علاقے سے حمزہ ،شالیمار کے علاقے سے شہریار،گولڑہ کے علاقے سے نثار،تھانہ رمنا کے علاقے میں زین،تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے جنید، لوہی بھیر کے علاقے سے سجاد ، نادرکے موٹرسائیکل اور تھانہ کوہسارسے اسد کی کار، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں طیب کی کار، تھانہ نون کے علاقے میں نیاز کا کیر ی ڈبہ جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں نبیلہ کا موبائل،تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں شکیل کے کمرے سے موبائل ولیپ ٹاپ ،تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں انضمام کے ڈیرے سے بھینس،تھانہ مارگلہ کے علاقے میں عارف کی گاڑی سے ایئر کنڈیشنر،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں پرویزکے گھر سے سولر پلیٹ، بیٹری وغیرہ ،ظہیر کے گھر سے جیولری اور نقدی ،آئی ایریا کے علاقے میں خالد کے گھر سے موبائل وغیرہ ، مریم کی جیب سے موبائل، نون کے علاقے میں عادل کا موبائل ،عثمان کا موبائل ،اسحاق کا موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ثقلین کا موبائل ،شہزاد ٹاون کے علاقے منظورکے مکان سے سریا، تھانہ نیلور کے علاقے میں عبدالطیف کی بکری ،تھانہ سہالہ کے علاقے میں خرم کے ٹینکر سے دو سولٹر ڈیزل،جمشید کا موبائل ،لوہی بھیر کے علاقے میں فراست کا موبائل چورلے اڑے ۔ادھرتھانہ گولڑہ کے علاقے سے نعیم سے موبائل،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں عاطف سے نقدی ،تھانہ کراچی کپنی کے علاقے میں مجیدسے نقدی ،نون کے علاقے میں فرحان سے موبائل ،زین سے موبائل اورنقدی، شمس کالونی کے علاقے میں سمیع اللہ سے موبائل ونقدی، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں امیر حمزہ سے موبائل، ٹرکش شہری یاسر سے موبائل چھین لیاگیا، تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں کال کرنے کے بہانے سے منصور کا موبائل ہتھیالیاگیا۔تھانہ بھارہ کہوپولیس کو ناصرنے بتایاکہ بینک سے ستر ہزارروپے نکلوا کر نکلا، چالیس ہزارروپے کے ڈالر لینےتھےکہ تین نامعلوم افرادنے ڈالر دلوانے کے بہانے رقم لی اور فرار ہوگئے ۔تھانہ سہالہ کے علاقے میں راسب کو نامعلوم ملزمان نے سرکاری ادارہ کا کہہ کر پچاس ہزارروپے ہتھیالیے اور رفو چکر ہوگئے ، ۔تھانہ کورال پولیس کو ممتاز احمد نے بتایاکہ چوہدری عثمان سے پلاٹ خریدیاجس نے قبضہ نہیں دیابعدازاں اسے دوسراپلاٹ دیاگیا، جس کا قبضہ بھی نہیں دیا، اور اب اس پلاٹ کو ووسرے کے آگے فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
اسلام آباد سے مزید