• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو انتقال کرگئیں

جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو انتقال کرگئیں
جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو انتقال کرگئیں 

امریکی سپر ماڈلز جیجی اور بیلاحدید نے اپنے مداحوں سے پھپھو غدا حدید کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو غدا حدید جوکہ دل کا دورہ پڑنے، کورونا وائرس اور  نمونیا ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل تھیں، انتقال کرگئی ہیں۔

یہ خبر دونوں بہنوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی ہے۔

جیجی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی پھپھو کے انتقال کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی پھپھو کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اُن کی چمکتی ہوئی آنکھوں اور مسکراہٹ کو کبھی نہیں بھول سکیں گی۔‘

دوسری جانب بیلا حدید نے پھپھو کی ایک پرانی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اُن کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو غدا حدید کے انتقال کی خبر کی تصدیق اُن کے والد محمد حدید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ خدا کرے کہ جنت کے دروازے کھلے کھلے اور غدا کو آسانی سے داخلہ مل جائے۔‘ 

اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’آپ جنت کے خوبصورت ترین فلسطینیوں میں شامل ماں، بابا، ماجدہ، ماہا اور ہمارے پیارے کزن زہیر کے ساتھ ہوں گی۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید