• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فرم کا بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

لندن /سری نگر(پی پی آ ئی)بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں، لندن کی اسٹوک وائٹ نامی لا فرم نے برطانوی پولیس سے آرمی چیف منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کرنے کی مطالبہ کردیا۔

درخواست میں بھارتی حکومت کے سینئرافسران بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ لافرم اسٹوک وائٹ نے درخواست لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم کے یونٹ میں جمع کرائی ہے۔

برطانوی لا فرم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا ہاتھ ہے۔

فرم نے 2020 اور 2021 کے درمیان پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے 2 ہزار سے زائد شہادتیں پیش کی ہیں۔

یورپ سے سے مزید