• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے، سہیل وڑائچ

لندن (نمائندہ جنگ) جیو ٹی وی کےممتاز ٹی وی اینکر اور صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہیں سب سے بڑی نیکی ہے اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کئی سال سے پاکستان، فلسطین، یمن، شام اور افریقہ کے کئی ملکوں سمیت دنیا بھر کے ضرورتمند خطوں میں ریلیف کے کام کر رہا ہے اور میں ان کے بے شمار پروجیکٹ دیکھ چکا ہوں، سہیل وڑائچ چیئرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں قائم المصطفیٰ اسپتال ابھی تک ایک لاکھ سے زیادہ آنکھوں کے آپریشن کر چکا ہے یہی وہ ادارہ ہے جو خیبر سے کراچی تک کسی بھی آسمانی آفات کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش رہتا ہے۔اس موقع پر برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لار ڈ قربان حسین نے بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ سہیل وڑائچ کی کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، میں خود بھی المصطفیٰ ٹرسٹ کے بہت سے منصوبے اپنے آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کرفیو لگایا تو اس وقت بھی یہی ادارہ تھا جو ایک سو ٹرک کھانے پینے کے سامان سے بھر کر سرحد تک لے کر گیا تھا، ایلڈر مین مشتاق لاشاری نے بھی المصطفیٰ کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں ان کی ریلیف ایفرٹس کا گواہ ہوں، تقریب کی نظامت کے فرائض المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مقصود احمدنے انجام دیئے،تقریب میں صحافیوں اور سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید