• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کا حیدرآباد میں واسا کے ہیڈ آفس پرچھاپہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) کراچی پولیس کا حیدرآباد میں واسا کے ہیڈآفس پرچھاپہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمدوسیم کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ‘ واسا کے دفتر میں کھلبلی مچ گئی‘ ڈیڑھ ماہ قبل ہی کے ایم سی سے تبادلہ ہوکر حیدرآباد آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیروز آباد اور بریگیڈ تھانوں کی 4پولیس موبائلوں پر مشتمل نفری کا بدھ کو ٹھنڈی سڑک پر واقع سوک سینٹر میں واسا کے ہیڈ آفس پرچھاپہ مارکر ڈیڑھ ماہ قبل کراچی سے تبادلہ ہوکر آنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس واسا محمد وسیم کو گرفتار کرلیا اوراپنے ہمراہ لے گئے ۔ایس ایچ او جی او آر امتیاز علی لاڑک نے ”جنگ“ کے رابطے پر کراچی پولیس کے واسا آفس پرچھاپے اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمدوسیم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید