• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹار لنک نے پاکستان میں سروسز فراہمی کیلئے لائسنس حاصل نہیں کیا، پی ٹی اے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام سے کہا ہے کہ سیٹلائٹ براڈ بینڈ مہیا کرنیوالے ادارے سٹار لنک نے پاکستان میں سروسز مہیا کرنے کیلئے پی ٹی اے سے نہ تو کوئی لائسنس حاصل کیا ہے اور نہ ہی اس کے لئے کوئی درخواست جمع کروائی ہے، لہٰذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سٹار لنک کی اپنی یا اس سے متعلق کسی بھی ویب سائٹس کے ذریعے پری بکنگ آرڈر دینے سے باز رہیں،ڈائریکٹر تعلقات عامہ پی ٹی اے خرم علی مہران کے مطابق یہ ہدایات ایسی رپورٹس کے سامنے آنے پر جاری کی گئیں جن کے مطابق سٹار لنک اپنی ویب سائٹ کے ذریعے سروس کے خواہشمند سبسکرائبر زکو آلات اور سروسزکے لئے 99 ڈالر (قابل واپسی) کی رقم پیشگی جمع کرانے کے لئے کہہ رہا ہے،پی ٹی اے نے یہ معاملہ پہلے ہی سٹار لنک کے ساتھ اٹھا یا ہے کہ وہ خواہشمند صارفین سے پری آرڈر بکنگ (پیشگی بکنگ ) کو فوری طور پر بند کر دے کیونکہ ابھی تک کمپنی کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید