• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا وفاق بھی نیوی سیلنگ کلب فیصلے کو چیلنج کرے گا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے نیوی سیلنگ کلب فیصلے کے خلاف ایڈمرل ریٹائرڈ ظفر محمود عباسی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وفاق سے پوچھ کر بتائیں کیا وہ بھی اس فیصلے کو چیلنج کرے گا؟

گزشتہ روز ظفر محمود عباسی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، درخواست گزار کے وکیل اشتر اوصاف طبیعت خراب ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید