اسلام آباد(صباح نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نوازکی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا بریت کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بریت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔نیب نے مریم نواز کی اپیل خارج اور مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہیں اور بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ بریت درخواست میں الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی اور حتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی تقاضوں کوپورا کرکے سزادی ، ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔