اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے تحریری گزارشات طلب کر تے ہوئے مسابقی کمیشن اور متعلق فریقین کو گزارشات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریگولیٹرز کے اختیارات سے متعلق یہ بڑا اہم کیس ہے، گھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ پر مسابقتی کمیشن نے کمپنی مالکان کو نوٹسز جاری کیے ،کمیشن کے نوٹس کیخلاف ایک کمپنی رٹ میں چلی گئی۔