• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی گاڑیوں کے نام پر ساڑھے چار کروڑ کے فراڈ کیس کی سماعت

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سستی گاڑیوں کے نام پر ساڑھے چار کروڑ روپے کےفراڈ کیس کی سماعت کی ۔ جیل حکام نے مرکزی ملزم شفیق حالی سمیت دو ملزمان کو پیش کیا۔نیب کے پانچ گواہان پیش ہوئے اور شہادت ریکارڈ کرائی کہ ہم نے شفیق حالی اور دیگر ملزمان کو سستی گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے رقوم جمع کرائیں ۔ ملزمان شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کرکے بھاگ گئے۔ ملزمان کے وکیل رانا عمران ایڈووکیٹ نے گواہان پر جرح کی ۔

اہم خبریں سے مزید