• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انجینئرز کی جانیں بچانے پر پولیس اہلکاروں کو انعامات

ملتان(سٹاف رپورٹر) نجی فیکٹری میں زہریلی گیس پھیلنے کےدوران چینی انجینئرز اور مقامی ورکرز کی جانیں بچانے پرپولیس اہلکاروں کو نقدانعامات اورسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔سی پی اوخرم شہزاد حیدرنے اپنے آفس میں پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے نقدانعامات اور سرٹیفکیٹ دیے ۔جوانوں میں کانسٹیبل محمد سجاد اور دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی او ملتان نے ڈولفن فورس کے جوانوں میں بھی نمایاں کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جن میں محمد عبید، ناصرحسین ، محمد انیس اور محمد عمیر شامل ہیں۔
ملتان سے مزید