• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک چھوڑیں یا رہیں؟ افغانستان میں رہ جانیوالے سکھ شش و پنج کا شکار

کابل (اے ایف پی )جنگ زدہ ملک افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد رہ جانےوالے سکھ شش و پنج کا شکار ہیں اور انہیں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اب ملک میں رہنا چاہیے یا ملک چھوڑدیں ،بہت عرصے سے سکھوں کو افغانستان میں امتیازی سلوک کا سامنا تو تھا ہی لیکن اب داعش اور دیگر جنگجو گروہ ایک حقیقی خطرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں 1970 کی دہائی میں سکھوں کی آبادی ایک لاکھ ہوا کرتی تھی لیکن کئی سالوں سے جاری جنگ، بھوک و افلاس اور عدم برداشت نے تقریباً سب کو جلا وطنی میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید