کراچی (جنگ نیوز) نور مقدم قتل کیس میں ملزم طاہر جعفر اسٹریچر پر عدالت لایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے اُسے فٹ قرار دے دیا۔ اپوزیشن صدارتی نظام کے شوشے سے پریشان ہے مگر پی ٹی آئی نے اِسے افواہ قرار دیا۔ کورونا کا پھیلاؤ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، صوبوں نے بھی کمر کس لی ہے۔ اور پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کےمارننگ شو ”جیوپاکستان“ میں صبح 9 بجکر 5 منٹ پر گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔