• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سور کے گردوں کی انسان میں پیوندکاری کا کامیاب تجربہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین طب کی ایک ٹیم نے سور کے گردوں کو انسان میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے۔ پہلا تجربہ دماغی لحاظ سے مردہ سمجھے جانے والے ایک مریض پر کیا گیا تھا، جسے وینٹی لیٹر پر زندہ رکھا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلا تجربہ 25 ستمبر 2021ء کو کیا گیا تھا جس میں وینٹی لیٹر پر موجودہ ذہنی طور پر مردہ شخص کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سوئر کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے۔ مذکورہ شخص کی فیملی نے ماہرین کو ایسا کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ یہ تجربہ کریں۔

اہم خبریں سے مزید