• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح نمو 5.3 فیصد‘وہ کر دکھایا جو ن لیگ 5 سال میں نہ کرسکی، وفاقی وزراء

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر حماد اظہر ‘ اسدعمر اور وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے پچھلے سال 5.37 فی صد کی شرح سے ترقی کی ‘یہ کامیابی تحریک انصاف حکومت نے اپنے تیسرے سال حاصل کی‘ ہم نے وہ کردکھایا جو مسلم لیگ (ن)پانچ سال میں نہ کرسکی ۔ ‏اپوزیشن کا بیانیہ زمین بوس ہوچکا ہے‘ ان شاءاللہ مالی سال 22 ۔ 2021 میں میں بھی معاشی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا‘گردشی قرضے میں سالانہ 130 ارب روپے کمی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے مالی سال 20۔2019 میں 5.37 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کی جبکہ دنیا کی معیشتیں کورونا کے باعث بحران کا شکار رہیں۔

اہم خبریں سے مزید