• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے میں بے بس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں بے بس ،واضح رہے کہ عدالتی حکم کے تحت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کیلئے کمشنر کراچی آفس میں ایک ڈیسک بنایا گیا ہے لیکن شہر میں ضلعی انتظامیہ کو کے ایم سی کی جانب سے بھاری مشینری فراہم کرنے میں تاخیرکے سبب اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے بعد تجاوزات دوبارہ قائم ہورہی ہیں مشینری کی فراہمی کیلئے کے ایم سی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور بروقت مشینری فراہم نہیں کررہے،اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا ہے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ہم آپریشن کیلئے ہم ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں دو دو ہفتے تک مشینری دستیاب نہیں ہوتی ہے جس کے سبب تجاوزات دوبارہ قائم ہو جاتی ہیں اورے آپریشن متاثر ہورہاہے۔

اہم خبریں سے مزید