• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی تھین بیگز کیخلاف جنگ میں تاجر برادری کی شمولیت اہم قرار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پولی تھین بیگز ریگولیشنز 2019 کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہوا جس میں دارالحکومت کو پولی تھین بیگز کے استعمال سے نجات دلانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سید مجتبیٰ حسین نے اجلاس کی صدارت کی ۔ انہوں نے معاشرے کو پولی تھین بیگز سے پاک کرنے میں تاجر برادری کےکردارکی اہمیت پر زور دیا اورکہا کوروناوائرس کا پھیلاؤ سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں مسلسل سست روی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کو پولی تھین بیگز سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر ضیغم عباس نے اجلاس کو دارالحکومت کے علاقے میں پولی تھین بیگز پر پابندی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) پاک ای پی اےسعدیہ منور نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ متبادل بیگ تیار کریں اور بازاروں میں فراہم کریں جو عام آدمی کے لیے سستے اور طویل عرصے تک دوبارہ استعمال کے قابل ہوں۔
اسلام آباد سے مزید