• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، ڈکیت کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک، ساتھی شہریوں کے تشدد سے زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں مبینہ طور پر ڈکیٹ کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک جبکہ شہریوں کے تشدد سے فائرنگ کرنے والا ڈکیت زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود ڈی سی آفس کے قریب دو مبینہ ڈکیت شہری سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے ،علاقہ مکینوں کے مطابق اس دوران شہریوں نے ڈاکوئوں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک شہری نے ڈاکو سے پستول چھین کر اسے گولی مار دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو کو پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لیا۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان نے بتایا کہ ہلاک ملزم نے شہری پر فائرنگ کی تاہم گولی اسکے اپنے ہی ساتھی کو جا کر لگی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید