• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کر دیا، ملزم فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میں شوہر نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری گبول پارک کے قریب واقع مکان میں جھگڑے کے دوران ملزم افضل نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ کلاکوٹ زبیر الاسلام کے مطابق شور شرابہ ہونے پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال پہنچایا۔ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ نادیہ زوجہ افضل کے نام سے ہوئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید