• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے طعنوں کے بعد گھر سے نکال دیا تھا، پاکستانی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کا کہنا ہے کہ زندگی میں انہوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔ 

عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو مشکلات کا سامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایسے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل ہیں، جنہوں نے تمام مسائل اور تکالیف کے باوجود ایم بی بی ایس کیا۔ 

سارہ گل نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔