• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل (اتوار ) دن 3 بجے ’’آپ کا وزیراعظم ‘‘ پروگرام میں عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی شکایات اور آراء سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید