• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ایم پی اے برادران سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی ضمانت میں توسیع

سکھر (بیورورپورٹ ) احتساب عدالت سکھر نے دو ایم پی اے برادران سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی ضمانت میں 28 فروری تک توسیع دیدی۔ احتساب عدالت سکھر میں رکن صوبائی اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے حوالے سے سماعت احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے کی، عدالت کی جانب سے ایم پی ایز کی عبوری ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کی گئی. واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب سکھر کی جانب سے تحقیقات جاری ہے ۔

اہم خبریں سے مزید