• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ الرحمن چوہدری پاکستان بار کونسل کے بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینئر وکیل حفیظ الرحمن چوہدری سال 2022 کے لیے پاکستان بار کونسل کے بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ، بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے روز اٹارنی جنرل خالد جاوید خان (جوکہ بلحاظ عہدہ پاکستان بار کونسل کے چیئرمین بھی ہیں )نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے ممبران سے تجاویز طلب کیںجس پر چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ ایڈوکیٹ نے حفیظ الرحمن چوہدری ایڈوکیٹ کا نام تجویز کیا، اعظم نذیر تارڑ اورمنیر احمد خان کاکڑ نے حمایت کی ، انکے مقابلے میں کسی اور امیدوار کا نام نہ آنے پر ریٹرننگ آفیسر نے حفیظ الرحمن چوہدری کو بلا مقابلہ وائس چیئرمین قرار دے دیا ، بعد ازاں منتخب وائس چیئرمین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سپریم کورٹ کیلئے ہائی کورٹ کے ججوں کی ترقی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے سنیارٹی کے اصول پر عمل کرنے کے پابند ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہا ئی کورٹ کا ایک جج جو مختلف الزامات کا سامنا کر رہا ہو یا اس کی کارکردگی قابل ذکر نہ ہو؟ اسے بھی ترقی دی جائے ،انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ کونسل میں تمام زیر التوا ریفرنسز کا میرٹ پرجلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید