• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکمے حکو متی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ تمام محکمے حکو متی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں حدود و قیو د سے نکل کر ٹیم ورک کی صورت میں سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔ دسمبر و جنوری میں برفباری اور بارشی موسم میں نالہ لئی کی وجہ سے موجودہ ر سک کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔چارج سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیف سیکر ٹری آفس کی جا نب سے جاری اٹھا ر ہ نکات کے ہدا یت نا مہ میں واسا، آر ڈبلیو ایم سی، ہیلتھ، ایجو کیشن کیلئے جو خصوصی ہدا یات جا ری کی گئی ہیں انکی روزانہ کی بنیاد پر ر پورٹ ڈی سی آفس جمع کروائی جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدا یت کی کہ خود فیلڈ میں رہتے ہوئے ان تمام کاموں کی نگرانی کر یں۔
اسلام آباد سے مزید