• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،دوگروپوں کے خلاف آتشیں اسلحہ کے آزادانہ استعمال پر مقدمہ درج

پشاور(این این آئی) پشاور کے علاقہ رام کشن میں ایک دوسرے کے خلاف اسلحہ کاآزادانہ استعمال کرنیوالے افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے،خزانہ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ رام کشن میں مسلح افرادشاہ ولی،ثمین اورعامروغیرہ ایک دوسرے کوڈرانے دھمکانے کیلئے آتشیں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کررہے ہیں،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی تودونوں فریق پولیس کودیکھتے ہی فرارہوگئے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید