پشاور(جنگ نیوز)افاق اور ائ ای آر کی جانب سے یوم تکریم اساتزہ کاانعقاد کیا گیا۔محمد عالم سینئر زونل ہیڈ افاق پشاور نے مہمانوں کو خوش امدید کہا۔مہمانان حصوصی پروفیسر ڈاکٹر حافظ انعام ڈائرکٹر آئی ای ار پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ،پروفیسر ڈاکٹر میاں منیر احمد سابق ڈائریکٹرز آئی ای آر ڈاکٹر فخر الاسلام ممبر بورڈ آف گورنر آفاق،اور این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد نے اس موقع پر سیرت ٹسٹ کر پوزیشن ہولڈر اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کیے اور اس دن کے حوالے سے اساتذہ کی ذمہ داریوں، درپیش چیلنجز اور تکریم اساتزہ پر روشنی ڈالی ۔