• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلے دھوئیں کے تدارک کے لئے مہم کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھند اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے زہریلے دھوئیں کے تدارک کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ اسٹیشن (ویٹس) پشاور کی جانب سے گاڑیوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ شہریوں اور گاڑی مالکان میں ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات اور گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ویٹس پشاور کی ستمبر کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 10 ہزار 489 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 8 ہزار 449 گاڑیاں مقررہ فٹنس اور ایمیشن ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائیں، جبکہ 2 ہزار 50 گاڑیاں مطلوبہ ماحولیاتی وفنی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ناکام قرار دی گئیں اور ان کے خلاف چالان کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پشاور سے مزید