• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کر دی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے کیلئے مسافر اپنے ڈاکومنٹس دکھا کر فری بوسٹر لگوا سکتے ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں عام پبلک کیلئے بوسٹر ڈوز فری لگائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔

قومی خبریں سے مزید